کھیل
Time 10 جولائی ، 2020

مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے رو پڑے

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نسلی تعصب پر بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

ساوتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کے دوران وہ نسلی تعصب پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے جب مائیکل ہولڈنگ نے اپنے والدین کا ذکر کیا تو آبدیدہ ہوگئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاہ فام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اوراب یہ دور واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسلی تعصب کی وجہ سے بہت دکھ سہے، والدہ کی فیملی نے ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیا تھا کیوں کہ ان کے والد کی رنگت سیاہ تھی۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ black lives matter لمبا سفر ہے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ یہ سفر صیح سمت میں جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں نسل پرستی کیخلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :