دنیا
Time 10 جولائی ، 2020

امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دیدی

جاپان نے امریکا سے 63 ایف35 اے، 42 ایف 35 بی اور دیگر متعلقہ ساز و سامان خریدنےکی درخواست کی تھی— فوٹو: فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کےمطابق جاپان کےدفاع کو مضبوط، مؤ ثر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے امریکی معاونت قومی مفادمیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت سے خطےمیں عسکری توازن تبدیل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ جاپان نے امریکا سے 63 ایف35 اے، 42 ایف 35 بی اور دیگر متعلقہ ساز و سامان خریدنےکی درخواست کی تھی۔

اب یہ معاملہ امریکی کانگریس کے پاس جائے گا جہاں سے منظوری کے بعد جاپان امریکا سے ایف 35 طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔

اس سے قبل اسرائیل، جنوبی کوریا، بیلجیم اور پولینڈ بھی امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری کامعاہدہ کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :