ملک میں کورونا سے مزید 64 ہلاکتیں، 2670 نئے کیسز رپورٹ

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5170 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 248135 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5170 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 248135  تک پہنچ گئی۔

اب تک پنجاب میں 1985 ، سندھ میں 1747 اور خیبر پختونخوا میں 1087 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 147، بلوچستان میں 126، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1538427
صحتیاب مریض: 
153134 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

ہفتے کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2670 کیسز اور 64 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں 34 ہلاکتیں اور 1452 کیسز، پنجاب سے 730 کیسز 13 ہلاکتیں جب کہ خیبرپختونخوا سے 13 ہلاکتیں اور 303 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے 11 کیسز اور 2 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 98 کیسز اور ایک ہلاکت  جب کہ آزاد کشمیر سے 47 کیسز  اور ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 29 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب میں کورونا کے 730  کیسز اور 13   ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 85991 اور ہلاکتیں 1985 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 53863 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 98 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13927 اور اموات 147 ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 10887 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 47 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1532 اور اموات کی تعداد 42 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 894 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 11 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1630 اور اموات 36 ہے۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 1303 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے ہفتے کو کورونا کے مزید 29 کیسز  سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11157 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے اب تک 126 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 7421 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں ہفتے کو کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1747 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1452 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 103820 تک جاپہنچی ہے۔

سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہےجہاں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے البتہ ان میں سے نصف سے زیادہ یعنی 60 ہزار 439 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 41 ہزار 634 زیر علاج ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 13 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1087 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 303 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 30078 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 20762 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورت حال