دنیا
Time 12 جولائی ، 2020

پیرس میں ڈزنی لینڈ کھولنے کا اعلان

ڈزنی لینڈ فائل فوٹو

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کورونا وائرس کیسز میں کمی کے باعث  تھیم پارک ڈزنی لینڈ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

فرانسیسی حکومت نے پیرس میں قائم تھیم پارک کو ایک مرتبہ پھر 15 جولائی سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا مطابق پیرس حکام نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی ہونے کے باعث پارک کو کھلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ڈزنی لینڈ کو کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب تھیم پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے والوں کے لیے سیاحوں کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہوگا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنائی جاسکے۔ 

پارک انتظامیہ کے مطابق تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کے لیے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ 28 سال قبل پیرس میں اس تھیم پارک کو قائم کیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :