طیارے کے اندر برسات پر مسافروں نے چھتریاں نکال لیں

اسکرین گریب

روس میں طیارے کے اندر بن بادل برسات نے مسافروں کو چھتریاں نکالنے پر مجبور کردیا۔

 روسی ائیرلائن کے طیارے میں دوران پرواز چھت سے پانی ٹپکنے پر کچھ مسافر وں نے چھتریاں نکالیں جب کہ کچھ مسافر اس پانی میں بھیگتے رہے۔

مسافروں کی چھتری پکڑے ویڈیو وائرل ہوتے ہی ائیر لائن حکام نے واقعے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


مزید خبریں :