ملک میں کورونا سے مزید 47 ہلاکتیں، 1977 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5304 ہوگئی اور نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز 252982 تک جا پہنچے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5304 ہوگئی اور نئے کیسز سامنے آنے سے کُل کیسز  252982 تک جاپہنچے ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2013 ، سندھ میں 1826 اور خیبر پختونخوا میں 1106 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 153، بلوچستان میں 126، آزاد کشمیر میں 44 اور گلگت بلتستان میں 36 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1585170
صحتیاب مریض: 
161917 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

ملک بھر سے آج کورونا کے مزید 1977کیسز اور 47 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 31 ہلاکتیں اور 1089 کیسز، پنجاب سے 487 کیسز 7 ہلاکتیں جب کہ خیبرپختونخوا سے 7 ہلاکتیں (جن میں گزشتہ دنوں ہونے والی 4 اموات شامل ہیں) اور 261 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے 85 کیسز  اور ایک ہلاکت،  آزاد کشمیر 35 کیسز اور ایک ہلاکت جب کہ گلگت بلتستان سے 13 اور بلوچستان سے 7 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب

پنجاب  سے کورونا کے 487 کیسز اور 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 87043 اور ہلاکتیں 2013 ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا کے 58023 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 85 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14108 اور ہلاکتیں  153 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11332 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں اب تک مریضوں کی تعداد 1671  ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 36 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1319 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 35  نئے کیسز اور ایک مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں  اب تک مجموعی طور پر 1599 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 44 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 978 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان سے کورونا کے مزید 7 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11192 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے اب تک 126 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 7812 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1826 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1089 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 106622 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 63829 ہوگئی ہے جو کہ مجموعی کیسز کا 60 فیصد ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 7 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1106 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 261 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 30747 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک صوبے میں 21312 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال