امارت کا مریخ پر آج رات روانہ ہونیوالا پہلا غیر انسانی مشن ملتوی

 امارت کا مریخ کے لیے آج رات روانہ ہونے والا  پہلا غیر انسانی مشن  ملتوی ہوگیا ہے۔

عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلے مشن کا نام "ال امل "یعنی امید رکھا گیا ہے جو جاپان کے خلائی مرکز سے آج رات 12 بج کر51 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کی صورتحال کے باعث اس مشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

 موسم کی خرابی کے باعث پہلے ہی عندیہ دے دیا گیا تھا کہ مریخ کے لیے "ال امل مشن "میں تاخیر ہوسکتی ہے  تاہم مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔

1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے، متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچ سکتا ہت لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی 687 روز تک گردش کرے گا۔

مدار میں اس کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا ۔

رواں برس چین اور امریکا بھی مریخ کے لیے اپنا مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :