پاکستان سمیت کئی ممالک میں واٹس ایپ سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

فوٹو فائل—

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس جزوی معطلی کے بعد بحال ہوگئی۔

سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس پاکستان، بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں معطل ہوئی تھی۔

واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  جس کے باعث صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں پریشانی رہی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سرور میں خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر  ہوئی۔

اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ واٹس ایپ کی سروس میں خرابی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی سروس معطل ہونے کے باعث واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ سر فہرست ٹرینڈ کر رہا ہے۔

صارفین نے جہاں واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سروس کی معطلی کے بارے میں شکایت کی وہیں کچھ مزاحیہ تبصرے کرتے نظر آئے ہیں۔

مزید خبریں :