پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور حجام کیخلاف کارروائی کی قرارداد جمع

 داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کے لیے قانون سازی کی جائے: لیگی رکن اسمبلی کی قرارداد میں مطالبہ— فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داڑھی خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺکی سنت ہے۔

قرارداد کے مطابق داڑھی پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ سخت گناہ ہے اور ڈیزائننگ داڑھی اور سنت مبارکہ کی توہین اور گناہ کے مترادف ہے۔ 

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داڑھی کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کے لیے قانون سازی کی جائے ۔

مزید خبریں :