پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

کرپشن کے مقدمے میں ملوث اہلکار کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا گیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے 100 روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں— فوٹو: فائل

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کرپشن کے مقدمے میں ملوث اہلکار کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے 100 روز مکمل ہونے پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے افسران کو تعریفی اسناد دی گئیں۔

اس موقع پر کرپشن کے مقدمے میں ملوث سابق ایڈمنسٹریٹر سٹی ٹرمینل صادق سواتی بھی تقریب میں ڈویژنل کمشنر، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کی اسناد کی تقسیم میں معاونت کرتا رہا اور خود بھی تعریفی سند وصول کی۔

صادق سواتی کو اینٹی کرپشن نے 23 جون کو گرفتار کیا تھا اور سٹی ٹرمینل انکوئری میں اس پر کرپشن ثابت ہوئی تھی اور کرپشن کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔

مزید خبریں :