دنیا
Time 16 جولائی ، 2020

سابق صدر اوباما سمیت اہم امریکی شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ہیکنگ کا انکشاف

بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس ،سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کےدوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا وہ دگنی کردی جائے گی۔  

جن دیگر اہم شخصیات کے اکاونٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ، ریپر کانیے ویسٹ اور نیویارک کےسابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ اوبر اور ایپل ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے۔ 

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شئیر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیے ہیں۔

مزید خبریں :