دنیا
Time 16 جولائی ، 2020

امریکا نے روس کے تین شہریوں اور 5 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا نے روس کے تین شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکا کی جانب سے جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق اس روسی شہری سے ہے جو امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تاجر یویگینے پریگوزین پر پچھلے برس الزام لگایا تھا کہ وہ 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :