پاکستان
Time 16 جولائی ، 2020

ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کے حوالے سے حکومت کا مؤقف سامنے آگیا

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سےکم کرکے 55 سال کرنے کی خبروں کے حوالے سے حکومت کا مؤقف سامنے آگیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے وضاحت کی کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین کو پنشن اور دیگر مراعات کے بغیر ریٹائرکرنے کی خبریں بھی درست نہیں، ایسا کوئی اقدام حکومت کے زير غور نہیں۔ 

مزید خبریں :