’پاکستان میں کورونا کنٹرول کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے‘

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اس کو کنٹرول کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ 

اس بات کا انکشاف پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں 400 سے زائد ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک پیشہ ور افراد نے کیا۔

دنیا کورونا وائرس کی وبا کو کب تک قابو میں کرلے گی ؟ اس سوال کے جواب میں 55 فی صد ڈاکٹروں نے کہا کے اس میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے جب کہ 41 فیصد کا خیال تھا کے کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب  4 فیصد ڈاکٹروں کا اندازہ تھا کے چند ہفتوں میں دنیا کورونا وائرس پر قابو پا لے گی۔

سروے میں شامل 66 فی صد ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک افراد نے حکومت کو حالات میں بہتری تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا البتہ 4 فیصد کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن عید الاضحیٰ تک جاری رہنا چاہیے جب کہ 8 فی صد نے لاک ڈاؤن فوراً ختم کرنے کا کہا۔

مزید خبریں :