دنیا
Time 18 جولائی ، 2020

لندن پولیس کے دو اہلکاروں کا سیاہ فام شخص پر تشدد، ویڈیو وائرل

لندن میں دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فام شخص کی گرفتاری کے دوران اس کی گردن پر گھٹنا رکھنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی لندن کے علاقے آئیلنگٹن میں جھگڑے پر پولیس طلب کی گئی تھی۔ 

وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزم کے حلیے سے ملتے جلتے ایک سیاہ فام شخص کو پکڑ کر گرا دیا اور ایک پولیس اہلکار اس کی گردن پر گھٹنا بھی رکھ کر بیٹھ گیا۔ 

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ایسی تکنیک آزمائی جس کی انہیں تربیت نہیں دی جاتی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ دوسرے اہلکار کو ڈیوٹی دینے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

مینی پولس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس نے امریکا اور برطانیہ کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

بعدازاں فیس بک سمیت کئی کمپنیاں بھی سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر ہونے والے احتجاج میں بھی شریک ہو گئیں اور پھر blacklivesmatter کے ذریعے جارج فلائیڈ کیلئے انصاف اور سیاہ فاموں کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :