Can't connect right now! retry

پاکستان
20 جولائی ، 2020

سرکاری رہائش گاہ میں گل پانڑا کی ویڈیو کیسے بنی؟ تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے گانے کی ایک ریکارڈنگ سامنے آنے  پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  نے نوٹس لے لیا۔ 

 گلوکارہ گل پانڑا کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا اور انہوں نے پوچھا ہے کہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ نے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔

گلوکارہ گل پانڑا سے متعلق تنازعات اس سے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں، نومبر 2 2017 میں انہیں ایک کروڑ روپے کا ٹیکس نوٹس جاری ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔

گل پانڑا زیادہ تر پشتو میں گاتی ہیں مگر انہوں نے کوک اسٹوڈیو کے لیے فارسی کا مشہور گیت گا کر بھی شہرت  کی بلندیوں کو چھوا۔ انہوں نے اپنے انداز میں ایک پنجابی گانا بھی گایا جو بے حد پسند کیا گیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM