عباسی شہید اسپتال میں آج سے کورونا کا وارڈ فعال کر دیا جائے گا

کراچی: عباسی شہید اسپتال میں آج سے کورونا کا وارڈ فعال کر دیا جائے گا۔ 

کراچی میں بلدیہ عظمی کے تحت کام کرنے والے سب سے بڑے اسپتال عباسی شہید اسپتال میں وفاقی حکومت نے این سی او سی اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے کورونا کا وارڈ قائم کردیا ہے۔ 

میونسپل کمشنر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق 125 بستروں پر مشتمل 3 منزلہ وارڈ میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی بھی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :