نبیل قریشی کا 'لیاری گینگ وار' پر ویب سیریز بنانےکا اعلان

فوٹو: فائل

معروف ہدایت کار نبیل قریشی نے لیاری گینگ وار کے موضوع پر ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ 'لیاری گینگ وار' ویب سیریز پر کافی وقت سے کام کر رہے ہیں جسے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم یعنی انٹرنیٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کے حوالے سے فضا علی مرزا کا کہنا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے تفصیلات کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ریسرچ مکمل ہوگئی ہے اور اسکرپٹ بھی آخری مراحل میں ہے، ہم نے ویب سیریز کی عکس بندی موسم سرما میں کرنے کا سوچا ہے۔

ویب سیریز کی کاسٹ کے حوالے سے فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ ابھی تک لیاری گینگ وار کی کاسٹ فائنل نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :