ون پلس کا 'ایئر بڈز' لانچ کرنے کا اعلان، قیمت نے دنیا کو حیران کر دیا

فوٹو: بشکریہ اوبر گزمو

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جلد اپنے ایئر بڈز متعارف کرائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ون پلس  کا کہنا ہے کہ ان کے ایئر بڈز کی قیمت کم ہوگی اور ان کا ڈیزائن بھی خوبصورت ترین ہوگا۔

ون پلس کا کہنا ہے کہ ون پلس ایئر بڈز کی قیمت 79 ڈالرز یعنی پاکستانی تقریباً 12 ہزار کے لگ بھگ ہوگی، اس لیے انہیں اپنے معیار کے اعتبار سے سستے ترین وائرلیس ایئر بڈز کہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اگر ایپل، سام سنگ اور ہوواوے جیسی کمپنیوں کی بات کی جائے تو ان کے ائیر بڈز کی قیمت کافی زیادہ ہیں اور وہ ایک عام شخص کی پہنچ سے دور ہیں۔

ایئر بڈز کی چارجنگ کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد  30 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم کمپنی نے ایئر پوڈز مارکیٹ میں پیش کرنے کے حوالے سے حتمی تاریخ نہیں دیا لیکن صرف اتنا کہا ہے کہ انہیں جلد فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :