'QAnon' کا پرچار کیا تو آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہو جائیگا بند

فوٹو: فائل

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر  کہا ہے کہ وہ ایسے تمام اکاؤنٹس اور مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا جو کہ  امریکا کے سازشی نظریے کے گروپ 'QAnon' کا پرچار کریں گے۔

'QAnon'  دائیں بازو کا ایک امریکی سازشی نظریات کا گروپ ہے جو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت بھی کرتا ہے۔ اس گروپ کے حامی بہت سے سازشی نظریات کو مانتے ہیں۔

اس گروپ کا یقین ہے کہ امریکا پر ڈیموکریٹس پارٹی سمیت "ڈیپ اسٹیٹ" جرائم پیشہ تنظیموں کی حکمرانی رہی ہے جن میں ہالی وڈ کے اداکار  اور  شیطان کی پوجاری عالمی شخصیات بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اگر دنیا بھر میں کسی بھی شخص نے 'QAnon' گروپ اور اس کے نظریات کے بارے میں ٹوئٹس کیں تو ان اکاؤنٹس کو بلاک کر دیاجائے گا۔

ٹوئٹر نے اپنی پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروپ کے لنکس اور اس کے نظریات کی تشہیر کرنے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بند کر دیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق اس ہفتے سے عمل میں لایا جائے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس پالیسی کے تحت عالمی سطح پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ اکاؤنٹس متاثر ہوں گے جب کہ اب تک 7 ہزار مکمل طور بند کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :