کیا اداکار عمران عباس کسی بین الاقوامی فلم میں نظر آنے والے ہیں؟

سوال اور جواب کے سیشن کے دوران اداکار عمران عباس کے مداحوں نے ان سے متعدد دلچسپ سوالات کیے۔. فوٹو: فائل

پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار  عمران عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔

سوال اور جواب کے سیشن کے دوران اداکار عمران عباس کے مداحوں نے ان سے متعدد دلچسپ سوالات کیے۔

سیشن کے دوران اداکار سے ان کے ایک مداح نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا آپ کا کوئی خاص پروجیکٹ آنے والا ہے؟

جواب میں اداکار عمران عباس نے کہا کہ 'ہاں، آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا ہے، اور یہ ایک بین الاقوامی فلم ہے' ۔

اب اداکار کے مداحوں کو بس صرف اس بات کا ہی انتظار ہے کہ ان کی یہ بین الاقوامی فلم کون سے ہے اور وہ کب اس حوالے سے تفصیلات بتائیں گے۔

مزید خبریں :