ملک میں کورونا سے مزید 15 ہلاکتیں، 912 نئے کیسز بھی رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5855 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 274938 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5855 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 274938 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2116، سندھ میں 2162 اور خیبر پختونخوا میں 1180 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 164 ، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1868180
صحتیاب مریض: 
241026 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)


آج کے کیسز کی صورت حال

پیر کے روز ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 912 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 513 کیسز اور 11 اموات، خیبر پختونخوا سے 113 کیسز اور 2 اموات، پنجاب سے 172 کیسز، گلگت بلتستان سے 37 کیسز اور ایک ہلاکت ، اسلام آباد سے 43 کیسز  اور ایک ہلاکت ، بلوچستان سے 23 کیسز جب کہ آزاد کشمیر سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 92073 اور ہلاکتیں 2116 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 81260 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 43 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14884 اور ہلاکتیں 164 ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12253 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 37 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1989 اموات کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1566 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2034 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1449 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

پیر کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2162 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز بتایا مزید 513 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 118824 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 108480 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیر کو کورونا کے مزید 23 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11624 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10023 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا کے مزید 113 کیسز اور دو ہلاکتیں سامنے آئیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 33510 تک جاپہنچی ہے۔

کے پی میں اب تک 27196 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال