دنیا
Time 27 جولائی ، 2020

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

رابرٹ او برائن ٹرمپ انتظامیہ میں کورونا کا شکار ہونے والے سب سے سینیئر رکن ہیں جن میں مہلک وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں— فوٹو:فائل 

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

 رابرٹ او برائن ٹرمپ انتظامیہ میں کورونا کا شکار ہونے والے سب سے سینیئر رکن ہیں جن میں مہلک وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔

کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے  تنہائی اختیار کر کے محفوظ مقام سے کام شروع کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کے لیے فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ رابرٹ اوبرائن نے حال ہی میں امریکی صدر سے کوئی ملاقات کی ہے تاہم کچھ 10 جولائی کو  انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میامی کا دورہ کیا تھا۔

رابرٹ او برائن نے وسط جولائی میں دورہ پیرس کے دوران فرانسیسی، جرمن، اطالوی اور برطانوی ہم منصبوں سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید خبریں :