ملک میں کورونا سے مزید 26 ہلاکتیں، 1105 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5881 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 276043 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5881 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 276043 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2125 ، سندھ میں 2172 اور خیبر پختونخوا میں 1186 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165 ، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 48 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1909846
صحتیاب مریض: 
242436 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 1105 کیسز اور 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 574 کیسز 10 اموات، پنجاب سے 206 کیسز 9 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 214 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 54 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 30 کیسز، گلگت 21 کیسز اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 206 کیسز  اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 92279 اور ہلاکتیں 2125 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 81265 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14938 اور ہلاکتیں 165 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12377ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 21کیسز  سامنے آئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2010 اموات کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1613 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2040 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 49 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1482 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

منگل کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2172 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید  574 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 119398 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 108989 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں منگل کو کورونا کے مزید 30 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11654 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10080 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل  کو کورونا کے مزید 214 کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1186 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 33724 تک جاپہنچی ہے۔

کے پی میں اب تک 27724 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال