کھیل
Time 28 جولائی ، 2020

'بابر اعظم کی کلاس ہے، چاہتا ہوں وہ لیجنڈری بیٹسمین بنے'

یونس خان—فائل فوٹو

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہانٹرا اسکواڈ میچز میں کبھی بولرز اور کبھی بیٹسمین چھائے رہے، بابر اعظم کی کلاس ہے ، چاہتا ہوں وہ لیجنڈری بیٹسمین بنیں۔

بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم یونس خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں، دوستانہ اور آزادنہ ماحول ملا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ ان کا جارحانہ انداز بحیثیت کھلاڑی تھا لیکن اب بہت کچھ سیکھ لیا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ وہ بولنگ کوچ وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کریں گے تاکہ بیٹسمینوں کو جلد سکھائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بابراعظم سمیت ہر نوجوان کھلاڑی کو یکساں ٹائم دینے کے کوشش کروں گا، میری کوشش ہے کہ بابر اعظم اپنی کامیابی اور پرفارمنس ایک قدم مزید آگے لے جائیں۔

یونس خان نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں بابر عظم لیجنڈ بنے، میں ان کا کسی سے موازنہ نہیں چاہتا، وقار یونس سے جادو کی چھڑی لینے کی کوشش کروں گا تاکہ بیٹسمین کو جلد سکھاؤں۔

یونس خان نے کہا کہ ووسٹر میں بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز تھیں، ڈربی میں دوسرے میچ میں فاسٹ بولرز کے لیے اچھا رہا۔

بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ انٹرا اسکواڈ میچز میں ایک دوسرے کی کمزوریوں کا پتا چلتا ہے،  بیٹسمینوں کا فلاپ ہونا زیادہ پریشان کن نہیں۔

یونس خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز جب شروع ہو گی تو بھرپور انداز میں نظر آئیں گے، ہو سکتا ہے کہ اس سیریز میں نتائج نظر نہ آئیں لیکن آئندہ ضرور نظر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل میں وقار یونس سے گالف سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں اور  آج سے میں وقار یونس کی کوچنگ میں جا رہا ہوں۔

مزید خبریں :