دنیا
Time 29 جولائی ، 2020

چین میں کورونا نے پھر سر اٹھا لیا، 101 نئے کیسز رپورٹ

فوٹو بشکریہ رائٹرز—

چین میں کورونا وائرس کے مزید 101 کیسز سامنے آ گئے جو کہ گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران وہاں ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ چین میں 28 جولائی یعنی گزشتہ روز مجموعی طور پر 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میںسے98 کیسز سنکیانگ کے علاقے میں سامنے آئے جب کہ  تین کیسز  کی تصدیق بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں میں ہوئی۔

اس کے علاوہ چین نے 28 جولائی کو ہی 27 بغیر ایسے مریضوں کی تصدیق بھی کی جن میں کورونا کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد چین نے پورے شہر کو سیل کردیا تھا۔

 چین نے 3 ماہ سے زائد سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان اور دیگر شہروں کو کورونا سے تقریباً پاک کردیا تھا اور 3 اپریل کے بعد ووہان میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تھا جس کے بعد  8 اپریل کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن بھی ختم کردیا گیا تھا۔

تاہم 15 اپریل کے بعد ووہان میں چند کیسز دوبارہ سامنے آئے تھے جس کے بعد وقفے وقفے سے کیسز سامنے آتے رہے۔

چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 84 ہزار سے زائد ہے جب کہ وہاں 4,634 مریض ایک مہلک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

مزید خبریں :