پاکستان
Time 29 جولائی ، 2020

بھارتی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی جاں بحق

ماہی گیر عبدالکریم بھٹی بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید تھے جہاں یکم جولائی کو ان کا انتقال ہوا: ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی— فوٹو:فائل 

بھارتی شہر گجرات کی جیل میں تشدد سے پاکستانی قیدی عبدالکریم بھٹی جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم بھٹی کی لاش بھارت سے واہگہ بارڈرپھر کراچی منتقل کی گئی، میت ایدھی سہراب گوٹھ سردخانے میں رکھی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عبدالکریم بھٹی اور دیگر4 ماہی گیر جنوری میں شکار کے لیے گئے تھے جنہیں بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرکے بھارتی شہر گجرات کی جیل میں قید کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماہی گیر کا انتقال یکم جولائی کو بھارتی قید میں ہوا۔

ترجمان فشرمینزکوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق عبدالکریم کی میت کو صبح سردخانے سے بھٹ آئی لینڈ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرادا کی جائے گی، دوپہر 2 بجے نیٹی جیٹی پل پر میت رکھ کر ماہی گیر احتجاج کریں گے۔

مزید خبریں :