پاکستان
Time 30 جولائی ، 2020

دیر بالا میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

دیربالا کے علاقے چراگلئی میں جنگل کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او میاں نصیب جان نے فائرنگ سے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او دیر بالا نے بتایا کہ مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ نماز جنازہ کے بعد کی گئی۔

میاں نصیب جان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی ہے جب کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بھی زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :