تصاویر—غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور عملے کی صحت کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

 8 ذی الحج یعنی بدھ کو  خانہ کعبہ شریف کا غلاف تبدیل کرنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے کے سیکرٹری جنرل أحمد بن محمد المنصوری نے بتایا کہ نیا غلاف کعبہ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف میں لگایا گیا۔ پہلے سابقہ غلاف کو الگ الگ کر کے اتارا گیا۔ اس کے بعد نئے غلاف کے اجزا خانہ کعبہ کی زینت بنائے گئے۔ غلاف کے تمام اجزا کو اوپر سے نیچے کی طرف لایا گیا۔ چاروں اجزا کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے لیے انہیں مضبوط دھاگے سے آپس میں جوڑا گیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کی ٹیم نے انجام دیا۔ 

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور عملے کی صحت کی حفاظت یقینی بنانے کےلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی
— اے ایف پی