پاکستان
Time 30 جولائی ، 2020

ملتان کے تاجر نے شربت فروش طالبعلم حذیفہ کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ اٹھالیا

جیو پر خبر نشر ہونے کےبعد ملتان کے تاجر نے میٹرک میں نمایاں نمبر لینے والے شربت فروش غریب طالبعلم حذیفہ کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ اٹھالیا۔

ملتان میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہار طالب علم کے تمام اخراجات معروف صنعت کار جلال الدین رومی نے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر ملتان شان الحق کی اپیل پر معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے حزیفہ کے مکمل تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔ جلال الدین رومی کا کہنا ہے کہہ حذیفہ کی تمام تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حذیفہ کی محنت و حوصلہ دیگر طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہے۔

حزیفہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1050 نمبر لیے تھے اور جیو نے گزشتہ روز حذیفہ کی رپورٹ نشر کی تھی۔

حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گذشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔

میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں1100میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب اسکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے تاہم ساتھ ہی اسے گھروالوں کو بھوک سے بچانے کے لیے شربت بھی بیچنا پڑتا ہے۔

مزید خبریں :