ملک میں کورونا سے مزید 21 ہلاکتیں، 866 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5967 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 278903 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5967 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 278903 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2140 ، سندھ میں 2209 اور خیبر پختونخوا میں 1199 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165 ، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1973237
صحتیاب مریض: 
247177 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 866 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 489 کیسز اور 11 اموات، پنجاب سے 218 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 98 کیسز اور 5 اموات، اسلام آباد 27 کیسز،  گلگت  15 کیسز ، بلوچستان سے 11 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 218کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 92873 اور ہلاکتیں 2140 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 85526 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 15014 اور ہلاکتیں 165 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12494 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2105 اموات کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1719 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 8 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2073 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1639 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

جمعے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2220  ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 489 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121039 تک جاپہنچی ہے۔

صوبے میں اب تک 110738 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11743 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10130 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا کے مزید 98 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 34056 تک جاپہنچی ہے۔

کے پی میں اب تک 28629 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال