پاکستان
Time 31 جولائی ، 2020

پی آئی اےکا 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے  15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے کےخصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ  15 اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے،  29اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی اور پھر 30اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :