پاکستان
Time 31 جولائی ، 2020

کراچی میں اجتماعی قربانی کیلئے مختص میدانوں میں بارش کا پانی تاحال جمع

کراچی میں اجتماعی قربانی کے لیے دیے گئے بیشتر میدانوں کا برا حال ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے رواں سال اجتماعی قربانی کے لیے میدان مختص کیے گئے ہیں لیکن گزشتہ دنوں ہونے والی بارش نے میدانوں کا برا حال کردیا ہے۔

کہیں بارش کا پانی جمع تو کہیں کیچڑ ہی کیچڑ نظرآرہی ہے، اس کے علاوہ مکھیوں اور مچھروں کی بھی بہتات ہے۔

ماڈل کالونی کے گولڈ گراؤنڈ اور گلشن اقبال میں واقع منگل بازار گراؤنڈ کی صورتحال بھی خراب ہے جب کہ عزیزآباد کا جناح گراونڈ فیملی پارک بن چکا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اجتماعی قربانی سے نہ صرف پارک کی خوبصورتی متاثر ہوگی بلکہ بچوں سے ان کا پلے گراؤنڈ بھی چھن جائے گا۔

سندھ حکومت نے میدانوں میں اجتماعی قربانی کا تو کہہ دیا لیکن ان کی صفائی کے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس پر شہری پریشان ہیں۔

مزید خبریں :