پاکستان
Time 31 جولائی ، 2020

شیخ رشید کورونا ایس او پیز پس پشت ڈال کر اونٹ خریدنے منڈی پہنچ گئے

کراچی، لاہور، اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دعوؤں کے باوجود انتظامیہ کورونا ضابطہ کار  پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہو گئی۔

عید الاضحیٰ سے پہلے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا اور شہریوں نے نہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کا بھی بالکل خیال نہ رکھا۔

انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی اور مکمل طور پر کورونا ضابطہ کار پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی۔

وفاقی وزير شیخ رشید بھی راولپنڈی میں اونٹ خریدنے پہنچے تو کورونا ضابطہ کار کا خیال انہيں بھی نہ رہا۔

اطلاعات کے مطابق شیخ رشید نے قربانی کیلئے دو اونٹ خریدے جن میں سے ایک کی قیمت ایک لاکھ 40 اور دوسرے کی ایک لاکھ 45 ہزار بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا کے باعث 5956 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ماہرین صحت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں سے کورونا ضابطہ کار کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں بھی ضابطہ کار کے تحت کھولی گئیں تھیں تاہم ان دنوں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :