دوسروں کی خوشیوں کیلئے اپنی خوشی قربان کرنیوالے پولیس اہلکار عید کے روز بھی ڈیوٹی پر مامور

خوشی کے تہواروں پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر عید کا لطف اٹھائیں لیکن پولیس اہلکار  دوسروں کی خوشیوں کے لیے اپنی خوشی قربان کر کے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی سٹرکوں پر اور عبادت گاہوں کے باہر ڈیوٹی انجام دینے میں مصروف ہیں۔

عید الا ضحی ٰکا تہوار جہاں قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے وہیں ہر شخص کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ خو شی کے ان لمحات کو گزارے لیکن  پولیس کے اہلکار آج بھی اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں۔

عید کے روز ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ  دوسروں کی خوشی کے لیے اپنی خوشی کو قربان کر دیتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے مو قع پرپولیس اہلکاروں کا اپنے بچوں سے دور رہ کر ڈیوٹی دینا اپنے فرض سے محبت کی نشانی ہے۔

شہر کی مختلف سٹرکیں ہوں یا مذہبی عبادت گاہیں، خوشی کے تہواروں کے موقع پرپولیس اہلکار اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے کی بجائے سٹرکوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہوتے ہیں۔

پولیس کا یہ اقدام یقیناً مثالی اور قابل ستائش ہے، معاشرے کا ہر فر د اگر اسی طر ح اپنی ذمہ داریاں پوری کرے تو یقیناً بہت سے مسائل سے نجا ت مل سکتی ہے۔

مزید خبریں :