سروسز اسپتال لاہور میں کورونا کا آخری مریض بھی صحتیاب

لاہور کے سروسز اسپتال میں داخل کورونا کا آخری مریض بھی صحت یاب ہو گیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا میں مبتلا اب کوئی مریض نہیں ہے، کورونا کے آخری مریض کو بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں کورونا کے کل 60 مریض تھے جو اب صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں، تاہم وبا سے مکمل نجات کے لیے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

دوسری جانب پرنسپل سروسز اسپتال ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ عید سے قبل رات گئے تک اپنی ذمہ داری نبھاتا رہا، اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر ارکان محنت، دلجمعی اور جذبے سے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، طبی عملے کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہورکےشہریوں سےعیدالاضحیٰ پر شہرکوگندگی سےپاک رکھنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے شہری آلائشیں ویسٹ بیگز کے ذریعے کنٹینرزمیں پھینکیں۔

مزید خبریں :