دنیا
Time 01 اگست ، 2020

وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک

حادثے کا شکار ہونے والی کرین دو سال قبل ممبئی کی ایک کمپنی انوپم کرینز نے تیار کی تھی تاہم اب تک یہ آپریشنل نہیں ہوئی تھی— فوٹو: انڈین ایکسپریس

بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق حادثہ نئی کرین کی آزمائش کے دوران پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں چار شپ یارڈ اور 7 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔


ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ  حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کرین دو سال قبل ممبئی کی ایک کمپنی انوپم کرینز نے تیار کی تھی تاہم اب تک یہ آپریشنل نہیں ہوئی تھی، آج اس کرین کا لوڈ ٹیسٹ کیا جارہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔

مزید خبریں :