دنیا
Time 02 اگست ، 2020

بھارت: انتہا پسندوں کا گائے کا گوشت لیجانے کے شبے پر مسلمان نوجوان پر بدترین تشدد

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گڑ گاؤں میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلمان نوجوان لقمان پر ہتھوڑے برسائے، اسے گھسیٹا  اور زدوکوب کیا۔

اس دوران مسلمان نوجوان لقمان کہتا رہا، یہ گائے کا گوشت نہیں لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔

پولیس بھی خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی لیکن تشدد کرنے والے انتہا پسندوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا مگر جب تشدد سے لقمان کی حالت غیر ہوگئی تو پولیس نے مداخلت کی اور اسے اسپتال منتقل کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی 29 ریاستوں میں سے تقریباً 24 ریاستوں نے گائے کو ذبح کرنے یا گائے کا گوشت بیچنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 

اس پابندی کا شکار صرف مسلمان ہی ہوتے ہیں کیونکہ مسلمان ہی عید قربان اور دیگر مواقعوں پر گائے ذبح کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہندو انتہا پسندوں نے گاؤ رکشا کی آڑ میں متعدد بار مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :