Can't connect right now! retry

امریکی ایف ڈی اے کا کورونا کے صحتیاب مریضوں سے پلازما لینے کا فیصلہ

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کی وبا کو اگست کے اختتام تک مکمل کنٹرول کرنے کے لیے صحت یاب افراد سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کورونا کے صحت یاب مریض اپنا پلازما عطیہ کرکے انفیکشن سے لڑنے والے مریضوں کی مدد کرسکتے ہیں، صحت یاب مریض کے پلازما میں کووڈ 19 اینٹی باڈیز ہوتی ہیں جو مدافعتی نظام کو وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

دیکھا جائے تو پلازما عطیہ کرنے کے معاملے میں پاکستان امریکا سے آگے نظر آتا ہے، ہیماٹالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر شمسی پہلے ہی پلازما کی افادیت بیان کرتے ہوئے کورونا کے صحت یاب مریضوں سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM