پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ڈالر کی قدر میں اضافہ

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 577 پر بند ہوا،فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 577 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 805 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور آج 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 40 ہزار 334 اور کم ترین سطح 39 ہزار 528 رہی۔

 شیئرز بازارمیں آج 59 کروڑ شیئرز کےسودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ آج  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب روپے کم ہوکر 7326 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرکی قدرمیں 85 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 168 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہوئی اور ایک ڈالر 167.64 روپے کا ہوگیا۔

مزید خبریں :