ملک میں کورونا سے مزید 21 ہلاکتیں، 695 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6030 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 281541 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6030 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 281541 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2157 ، سندھ میں 2245 اور خیبر پختونخوا میں 1215 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2043870
صحتیاب مریض: 
254286 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 695 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 357 کیسز اور 14 ہلاکتیں، پنجاب سے 235 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 35 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد 27 کیسز، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 13 کیسز سامنے آئے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 235 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93571 اور ہلاکتیں 2157 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 85180 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 27 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15122 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 167 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12732 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 8 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 55 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1804 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 20 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2218 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1820 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

بدھ کو سندھ سے کورونا کے مزید 357 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2245 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 122737 ہے۔

صوبے میں اب تک 113996 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے 13 کیسز سامنے آئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11793 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10258 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

بدھ کو خیبر پختونخوا میں 35 نئے کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34359 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1215 ہوگئی ہے۔

کے پی میں اب تک 30057 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال