سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات رانی حفصہ گرفتار

سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات رانی حفصہ کو زمین الاٹمنٹ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالسلام عارف کے مطابق رانی حفصہ کو چنبہ ہاؤس لاہور سے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ رانی حفصہ کو گجرات میں زمین الاٹمنٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اور زمین الاٹمنٹ کا یہ مقدمہ کچھ روز قبل درج کیا گیا تھا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ رانی حفصہ نے 31 کنال کمرشل اراضی غیرقانونی طور پر پرائیویٹ افراد کے نام منتقل کی جس کی قیمت اربوں روپے ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ رانی حفصہ کے خلاف معدنیات کے ٹھیکوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا مقدمہ بھی درج ہے۔

مزید خبریں :