پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے متبادل انتظامات کرلیے

پی آئی اے کے مطابق 300 سے زائد نشتوں والے جدید ائیر بس طیارے کے ذریعے برطانیہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی،فوٹو:فائل

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز  (پی آئی اے)  نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے متبادل انتظامات کرلیے۔

پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے اور پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سےفضائی آپریشن شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کے مطابق 300 سے زائد نشتوں والے جدید ائیر بس طیارے کے ذریعے برطانیہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کا سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا۔

 ائیر بس 330 میں اکانومی اور بزنس کلاس کی نشستیں ہیں،کورونا کے باعث  طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال  بھی رکھا جائے گا۔

 14اگست کو پی کے 9702 مانچسٹر سے اسلام آباد جب کہ 15 اگست کو پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ قومی ائیرلائنز کے پائلٹس کے جعلی اور مشکوک لائسنس کا معامہ سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :