پاکستان ریلویز میں پہلی بار خاتون اسٹیشن مینیجر مقرر

فائل فوٹو

ریلوے حکام نےاسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیاة الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کےاسٹیشن مینجر کا اضافی چارج دے دیا جس کے بعد وہ  پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن مینیجر بن گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیاۃ الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کی اسٹیشن مینیجر کی آسامی پر تعینات کیا ہے اور اسٹیشن ماسٹر لاہور کینٹ یونس بھٹی سے اسٹیشن مینیجر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ سیدہ مرضیاة الزہرہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن مینجر بن گئی ہیں۔

دوسری جانب ریلوے سمپارس یونین نے اسٹیشن مینیجر کی آسامی پر سی ایس پی آفیسر کی تعیناتی کےخلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

یونین کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان نےاس تعیناتی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ ہوا تو وہ احتجاج کریں گے۔

مزید خبریں :