ملک میں کورونا سے مزید 15 ہلاکتیں، 809 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 6045 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 282350 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6045 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 282350 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2162 ، سندھ میں 2250 اور خیبر پختونخوا میں 1219 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 137 ، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2058872
صحتیاب مریض: 
256058 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 809 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 386 کیسز اور 5 اموات، پنجاب سے  276 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 73 کیسز اور  4 اموات، بلوچستان سے 28 کیسز اور ایک ہلاکت، اسلام آباد مزید 19 کیسز ، گلگت 16 کیسز اور آزاد کشمیر سے  11 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 276 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93847 اور ہلاکتیں 2162 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 85232 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15141 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 167 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12833 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2116 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 55 ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک 1836 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 16 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2234 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1846 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

سندھ

جمعرات کو سندھ سے کورونا کے مزید 386 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2250 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 122759 ہے۔

صوبے میں اب تک 113996 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو کورونا کے 28کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11821 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 137 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10267مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

جمعرات کو خیبر پختونخوا میں 73 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کے بعد وہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 34432 ہوگئی اور وہاں اب تک کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1219 ہوگئی ہے۔

کے پی میں اب تک 30681 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی صورتحال