کراچی میں کل سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی؟

فائل فوٹو

کراچی میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش  94 ملی میٹر پی اے ایف بیس فیصل پر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں 72.7، صدر کے علاقے میں 70 ملی میٹر اور ائیرپورٹ کے اطراف 67.9  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 54.4، گلشن حدید 52.5، لانڈھی 43.6،ناظم آباد  39.5 ، نارتھ کراچی 33.3 اور کیماڑی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :