Can't connect right now! retry

لوگوں کے سَروں پر نقش نگاری کرنے والا ہیئر اسٹائلسٹ

فوٹو: سوشل میڈیا

عام طور پر فنکار کینوس پر رنگ بکھیرنے اور نقش و نگار بنا کر داد وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کوئی ہیئر اسٹائلسٹ لوگوں کے سَروں پر نقش و نگار بنائے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہر ہنوئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہیئر اسٹائلسٹ تراؤنگ ژوان ٹرمر اور ریزر کی مدد سے لوگوں کے سروں پر نقش و نگار بناتے ہیں۔

ہیئر اسٹائلسٹ 10 سال سے اس ہی پیشے سے وابستہ ہیں لیکن گزشتہ 5 سالوں سے یہ لوگوں کے سروں پر طرح طرح کے نقش و نگار بنانے کا تجربہ کر رہے ہیں۔

ان کی دکان پر آنے والے صارفین ہیئر اسٹائلسٹ سے اپنی پسند کے ڈیزائن بنواتے ہیں جب کہ یہ اسٹائل بنانے کے 13 سے 17 ڈالرز  تک رقم لیتے ہیں۔

تراؤنگ ژوان کی جانب سے بنایا جانے والا ایک ڈیزائن عام صارف کے سَر پر 2 سے 3 دن رہتا ہے جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا ڈیزائن تقریباً 10 دن تک رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ان کا کام اور کاروبار کافی مقبول ہوا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کے اسٹائل کی تصاویر خوب وائرل ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM