دنیا
Time 10 اگست ، 2020

امریکی شہر ڈینیور میں آسمان پر نظر آنے والی اڑن طشتری کی تحقیقات شروع

امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینیور میں ایک ہفتہ قبل آسمان پر نظر آنے والی شفاف چیز کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

امریکی شہر ڈینیور میں ایک ہفتہ قبل آسمان پر اڑتی ہوئی پراسرار شفاف چیز کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اوریہ ویڈیو مقامی فوٹو جرنلسٹ نے بنائی تھی۔

سوشل میڈیا پر اِس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے اس کو اڑن طشتری قرار دیا تھا اور کئی قیاس آرائیاں کی گئیں تھیں۔

تاہم دوسری جانب اڑن طشتری کی قیاس آرائیوں کے بعد 'لون پراجیکٹ' نامی مقامی گروپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی روز ہائی ایلٹی ٹیوڈ ویدر بلونز (موسمی غبارے) فضا میں چھوڑے تھے۔

اس پر امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا کہنا ہے کہ امکان یہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آتی شفاف شے وہی غبارے ہوں۔

حکام کی جانب سے اب اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :