گھر میں بھیڑیا پالنے پر عدالت کا شہری پر 10 ہزار روپے جرمانہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبدالرزاق گل کے مطابق گھر میں بھیڑیا پالنا ممنوع ہے،فوٹو:سوشل میڈیا

فیصل آباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں غیر قانونی طور پر  پالے گئے بھیڑیے کو قبضے میں لے کر مالک کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف فیصل آباد کو واپڈا ٹاؤن کے رہائشی عرفان اسلم نے شکایت کی تھی کہ اس کے محلہ دار ارسلان یعقوب نے گھر میں خطرناک جنگلی بھیڑیا رکھا ہوا ہے۔

 محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ارسلان کو حراست میں لے کر اسے  پالتو بھیڑیے سمیت مقامی عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے بھیڑیا محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عبدالرزاق گل کے مطابق گھر میں بھیڑیا پالنا ممنوع ہے، عدالتی حکم پر بھیڑیا وائلڈ پارک منتقل کیاجائےگا۔

مزید خبریں :