لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور کے الیکٹرک نے مجوزہ اضافےکی تفصیلات بھی اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ہیں۔

پاور ڈویژن نےابھی الیکڑک کی بجلی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے تاہم کے الیکٹرک نے 11ماہ کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ کےالیکٹرک نے اپنا مؤقف بھی دیا ہے جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حتمی نہیں ،حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک کےگھریلو صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہوگی جب کہ ماہانہ 301 سے 700 یونٹ فی یونٹ بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی ہوگی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ پر فی یونٹ بجلی ایک روپے65 پیسے مہنگی ہوگی جب کہ 5 کلوواٹ لوڈ کمرشل صارفین کے لیےفی یونٹ بجلی ایک روپے9 پیسےمہنگی ہوگی اور 5 کلو واٹ سےزیادہ لوڈ کےکمرشل صارفین کےلیے فی یونٹ 2 روپے89 پیسےمہنگی ہوگی۔

کے الیکٹرک کے مطابق جنرل سروسزکے شعبوں کےلیے بھی فی یونٹ بجلی 2روپے 89 پیسے مہنگی ہوگی جب کہ صنعتی شعبےکے مختلف لوڈزکے لیے بھی فی یونٹ 2 روپے89 پیسے مہنگا ہوگا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ زرعی صارفین کے لیےفی یونٹ بجلی 2 روپے 58 پیسے مہنگی ہوگی اور بلک سپلائی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی ہوگی جب کہ بجلی کی عارضی سپلائی اورپبلک لائیٹنگ کےلیےفی یونٹ میں  2 روپے89 پیسے کا اضافہ ہوگا۔

کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

مزید خبریں :